حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گوٹھ ابوبکر میمن کے رہائشی منٹھار نے اپنی بیوی نصیبہ کی بازیابی کے لیے حیدرآبادپریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پانچ روز قبل میں مزدوری پر گیا ہوا تھا تو بااثر شخص رحمت اللہ اپنے افراد کے ساتھ آیا اور میری بیوی نصیباں کو نشہ آوور شے دے کر اغوا کرلیا جبکہ پولیس کیس داخل کرنے کے باوجود میری بیوی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے نہ ہی ملزمان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی کی جارہی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر میری بیوی کو بازیاب کرایاجائے ۔
