English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی، الطاف جونیجو

القمر

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) جو ادارے جمہوری انداز میں نہیں چلتے وہ کامیابی کی طرف راغب نہیں ہوسکتے، الطاف جونیجو صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سانگھڑ کے صدر الطاف جونیجو نے نیشنل پریس کلب کی منتخب باڈی کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے منتخب صدر محمد قذافی اور جنرل سیکرٹری جاوید انصاری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب نے ہمیشہ مثبت پالیسی کے باعث معاشرے میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیشنل پریس کلب کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ادارے جمہوری انداز میں نہیں چلتے وہ تباہ ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے اور جمہوری انداز میں چل رہی ہے، ان کی صدارت کا وقت ختم ہوتے ہی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں جمہوری انداز میں الیکشن ہوں گے اور منتخب باڈی جمہوری انداز میں کام جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے