English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی وزارت پوسٹل سروسز کو وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیا

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزارت پوسٹل سروسز کو وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیا۔

وفاقی وزارت پوسٹل سروسز کو وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیاہے جس کا باقائدہ میمورنڈم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت پوسٹل سروسز اور مواصلات کے  پہلے علیحدہ علیحدہ سیکرٹری اور وزیر تھے تاہم اب ان دونوں کا ایک وزیر اور ایک ہی سیکریٹری ہو گا۔

یاد رہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید ہی پہلے پوسٹل سروسز کے وزیرتھے اب ان دونوں وزارتوں کو ضم کیا گیا ہے جس کے وزیر مراد سعید ہو ں گے، اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ادوار میں یہ وزارتیں ضم اور علیحدہ ہو تی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے