English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہریت کا متنازع قانون ، مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی

نئی دہلی : شہریت کے حوالے سے کیے گئے حالیہ فیصلوں نے مودی حکومت کی ساکھ برباد کردی ، بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی ہے۔

متنازع شہریت بل پر جہاں بھارت بھر میں مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہےوہیں اب بھارتی اداکار اور عوام سراپا احتجاج ہیں ،مسلم مخالف متنازع شہریت بل کےخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کی پاداش میں اداکارہ صدف جعفر کو گرفتار کر کےجیل  بھیج دیا گیاجبکہ جرمن  طالبعلم کو مظاہروں شرکت کرنے کے باعث ملک سے بے دخل کردیا گیا ہے ۔

بھارت بھر میں مسلمان مخالف بل پرہندوستان کی8 بڑی ریاستوں میں مسلسل کرفیو کی صورتحال برقرار ہے جبکہ 28 افراد مظاہروں میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں ۔سب سے زیادہ جانیں اتر پردیش میں گئیں جس کی تعداد 10 ہے۔

بھارت میں جاری احتجاجوں میں نریندر مودی کوہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے بھارتی عوام نے احتجاج کیا اس دوران بھارتی عوام نے کارٹون پر مبنی پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس پردیکھاجا سکتا ہے کہ ہٹلر نے مودی کو اپنے ہاتھوں پر اٹھایا ہوا ہے ۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریت کے متنازع بل کے خلاف بھارت میں ہوئے احتجاج کی یہ تصویر جرمن ٹی وی نے بھی نشر کی ہے ،جس کے بعد کارٹون سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یاد رہے کہ مسلمان مخالف بل  کے باعث چنئی میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس میں مودی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ۔

 دوسری جانب نئی دہلی میں کانگریس کے اعلان پر احتجاجی ھرنا بھی دیا جارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے