English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے‘ اے پی این ایس

وفاقی اور صوبوںکے اشتہارات کے حجم میں کمی واقع ہوئی ہے میڈیا کو دبایا جارہاہے‘حمید ہارون
اے پی این ایس ایوارڈز تقسیم کی تقریب فروری2020میں منعقد کی جائے گی‘ ایگزیکٹو کمیٹی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حکومت اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے تاکہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں آزاد اور معروضی آواز کو دبایا جا سکے۔ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر حمید ہارون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں اراکین نے اس امر کی نشاندہی کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتہاری حجم میں نہ صرف قابل ذکر کمی واقع ہوئی ہے بلکہ اشتہارات مخصوص میڈیا کو جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ دیگر حقیقی مطبوعات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ صدر اے پی این ایس نے اراکین کو8 ویں ویج بورڈ کی کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس کے اختتامی اجلاسوں میں ہونے والے مباحثوں کے اہم خد وخال بیان کیے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے اے پی این ایس ایوارڈز کی تقریب فروری2020میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس میں23 ویں جرنلسٹ ایوارڈ اور24 ویں ایڈورٹائزنگ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے جائیںگے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے سرمد علی ( سیکرٹری جنرل اے پی این ایس) کی والدہ اور بلوچستان کمیٹی کے چیئرمین وسیم احمد کے بیٹے دانیال وسیم کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سید محمد منیر جیلانی (جوائنٹ سیکرٹری)، شہاب زبیری (فنانس سیکرٹری)، سید علی منظر (روزنامہ آفتاب )، بلال فاروقی (روزنامہ آغاز)، مختار احمد عاقل (ہفت روزہ کراچی)، سید تراب شاہ (روزنامہ اوصاف)، نجم الدین شیخ (روزنامہ دیانت)، قاضی اسد عابد ( عبرت)، سیدطاہر اکبر (روزنامہ جسارت)، جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم)، ذیشان شامی (روزنامہ مشرق کوئٹہ)، مشتاق احمد قریشی (ماہنامہ نئے افق)، سلمان قریشی (ماہنامہ نیا رخ)، مبشر میر (روزنامہ پاکستان لاہور)، فیصل زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور)، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی (ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ)، ریاض احمد منصوری (ماہنامہ دی کرکٹر)، مسعودہ ایم احمد (ماہنامہ ٹین ایجر) اور عثمان عرب ساٹی (روزنامہ وطن گجراتی) نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے