English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو قومی نظریے پر پاکستان کی تخلیق ایک حقیقت ہے،آرمی چیف

کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بانی پاکستان کی یوم ولادت پر مزار قائد پر حاضری کے دوران فاتحہ خوانی کررہے ہیں

راولپنڈی(اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے دو قومی نظریہ حقیقت بن گیا ہے، قیام پاکستان کے لیے ہم قائد کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ مشکل دور میں اقلیتوں سمیت تمام پاکستانی متحد رہیں، قائداعظم کا ویژن ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا، قائد کے ویژن اتحاد، ایمان، تنظیم پر چل کر ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے