اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان 121 سال پہلے سوچے گئے جلا لپو ر کندوال نہر منصوبے کا سنگِ بنیا د آج رکھیں گے، منصوبے پر 48 ارب روپے لاگت آئے گی اور منصوبہ 2024ء میں مکمل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم
عمران خان آج جلا لپور کینال منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، یہ آبپا شی کا میگا منصوبہ ہے جو 121 سال پہلے سوچا گیا تھا مگر اس پر کام شروع نہیں ہو ا تھا۔ رسول بیراج سے شروع ہو نے والی نہر جہلم پنڈدادنخان سے گزر کر خوشاب تک جا ئے گی، اس نہر سے 1لا کھ 70ہزار ایکڑ اراضی زیرِ کاشت آ سکے گی، 1350کیو سک پا نی اس نہر سے گزرسکے گا اور 17 مختلف گائوں کو 48 فیصد پینے کا صاف پا نی بھی فراہم کیا جا ئے گا، اس منصوبے پر آنے والے اخراجا ت ایشین ڈیولپمنٹ بینک اور پنجا ب حکومت ملکر فراہم کریں گے، 117کلو میٹر طویل اس نہر سے 2اضلا ع ضلع جہلم اور خوشاب کے ساڑھے 5 لا کھ لو گ مستفید ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ ملکہ وکٹوریہ کی خدمت پر انگریز نے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کے لیے 1898ء میں یہ منصوبہ تحفے میں دیا تھا، بعد ازاں سابق صدر پرویز مشرف نے 2007ء میں منصوبے پر کام شروع کرایا تاہم 2008ء میں منصوبہ رک گیا جس پر اب دوبارہ کا م شروع کیا جا ئے گا ۔
وزیراعظم افتتاح
