لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی و اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ تعینات کردیا۔اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔یہ معلوم ہے کون سا ڈویژن ہے؟ ایٹمی ہتھیاروں والا۔ ان کا کہنا تھا کہ معید یوسف امریکا میں اہم عہدوں پر رہے ہیں۔4 اکتوبر 2019 کو ایک مشہور امریکی نے الزام لگایا تھا کہ معید یوسف پاکستانی ایجنٹ ہیں اور اس کو نکالا جائے۔جس کے بعد امریکا نے باقاعدہ طور پر معید یوسف کا دفاع کیا کہ نہیں یہ ہمارا بندہ ہے اور اب وہ امریکا کا بندہ ہمارا بندہ ہوگیا ہے۔اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان چین اور امریکا کی گرفت کے اندر عجیب صورتحال کے اندر پھنستا جا رہا ہے۔اوریا مقبول جان نے مزید کہا کہ ہمارے ایٹمی اثاثوں کا معاملہ ہے جو کہ بہت حساس ہے اور ایک ایسا بندہ جو ساری زندگی امریکا میں رہا ہوں وہیں پڑھا ہو تو اسے تعینات کرنے پر سوال اٹھتا ہے۔
اوریا مقبول جان
