English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک قائداعظم کے نظریے کی تصدیق ہے،وزیراعظم

القمر

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک قائداعظم کے نظریے کی تصدیق ہے۔قائداعظم نے جس فیصلہ کن تحریک آزادی کی سربراہی کی وہ ان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کے لیے آزاد وطن بنانے میں قائداعظم نے بے لوث مثالی کردار پیش کیا۔ انہوں نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا آج نام نہاد سیکولر بھارت کا چہرہ دیکھ رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک قائد اعظم کے نظریے کی تصدیق ہے۔ انہیں یقین تھاہندوستان کے انتہا پسند ہندو مسلم اقلیت کوعزت اور وقار کے ساتھ نہیں رہنے دیں گے۔انہو ںنے کہا کہ ہمیں فاشسٹ بی جے پی حکومت کے ظلم کا شکارکشمیری عوام کو نہیں بھولنا، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی ‘‘شہ رگ’’ کہا تھا۔ آج ہم اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے بانی کے نظریات کو سمجھنے اورمقصد کی تکمیل کے لیے طویل سفر طے کرنا ہے۔اتحاد ، عقیدے اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر نیا پاکستان، قائد کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔علاوہ ازیںوزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی قوم پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور قوم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کریں۔ ایک ایسی ریاست جس کی بنیاد انسانی وقار،انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو۔قائد اعظم کے یوم پیدائش پر بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پاکستانی قوم پر زور دیا کہ وہ بطور قوم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کرے۔نوجوان قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح صادق اور امین تھے۔قائد کی 40سالہ جدوجہد ذاتی مفاد نہیں بلکہ مسلمانوں کے الگ وطن کیلیے تھی۔ایسا ملک جہاں مسلمان آزاد شہری کے طور پر زندگی بسر کر سکیں۔
عمران خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے