English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد: قاسم آباد پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،چرس و منشیات برآمد

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات وگٹکافروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ٹنڈوم جام میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق قاسم آباد پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروش ملزمان نعیم عباسی ولد سلیم عباسی اور جعفر علی ولد شیر حسن کو گرفتار کرکے 2020گرام چرس اور آئس نشہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر8کی عدالت میں پیش کیا گیا مجسٹریٹ نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ دوسری جانب بی سیکشن پولیس نے ایس ایچ او سکندر مصطفی کی قیادت میں یونٹ نمبر5سے طارق نانا اور یونٹ نمبر10 سے راجو کولہی کو150تیار مین پوری سمیت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جس پر سول جج وجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر11کی عدالت نے انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ٹنڈوجام کے قریب سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سلمان ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے جسے سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا تھا۔
منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے