نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیڑی اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پربجلی بم گراتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت مین فی یونٹ ایک روپے 56 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی صدارت بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت ایک روپے 73 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔

