English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان‘ شرپسندوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ ، اہلکار شہید ،3 لاپتا

القمر

بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان میں نا معلوم شرپسندوں کے سیکورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں لانس نائیک شہید جبکہ3 اہلکار لاپتا ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحصیل شیواہ کے علاقے مدائنی میں نا معلوم حملہ آوروں نے فورسز کی ٹیم پر فائرنگ کیجس کے نتیجے میں لانس نائیک امجد زخمی اور اُن کے دیگر 3 ساتھی لاپتا ہوگئے‘ واقعے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی آپریشن شروع کیا گیا اور میرانشاہ میں لانس نائیک امجد کی لاش ملی ہے جبکہ نائیک مرتضیٰ، نائیک اسماعیل، خاصا دار صابر اب بھی لاپتا ہیں‘ آخری اطلاعات تک فورسز علاقے میں سرچ آپریشن کررہی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے