English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں کو پروان چڑھانے میں کوچنگ کانمایاں کردارہے، آصف عظیم

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین آصف عظیم نے کہا ہے کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں کوچنگ کورسزنمایاں اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں آرچری کے کوچز اور کھلاڑیوں کیلئے ٹیکنیکل کورس کاانعقاد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی میں منعقد ہونے والے 4 روزہ ٹیکنیکل کورس کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی صدر ثناء علی اور محمدتقی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجودتھیں کورس میں کراچی ڈویژن سے 48 آرچرز نے شرکت کی جنہیں چیف انسٹرکٹر فرخ بلال نے لیکچر، آرچری رینج اور ملٹی میڈیا کے ذریعے آرچری کے کھیل کی تاریخ،جدید ٹیکنیک اور قواعد وضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف عظیم نے کہا کہسندھ دھرتی کے نوجوان دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کو فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا ہوگا سندھ کی آرچری ایسوسی ایشن نے ٹیکنیکل کورس میں نوجوان کوچز کوشرکت کاموقع فراہم کرکہ ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے