کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی شیخ رشید کا وسیلہ روزگار ہے، شیخ رشید جیالوں کو اپنی طرح بزدل نہ سمجھیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ شیخ رشید جیسے لوگ ایک حوالدار کے ڈر سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کی پدی کی سیاست نالہ لئی میں ڈوبنے والی ہے۔ سعید غنی نے کہاکہ نیب نے اپنا غیر اعلانیہ ترجمان بھی کھوٹا سکہ رکھا ہے۔

