لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 70 برس کے ہوگئے۔ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف 25 دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ نواز شریف ان دنوں اپنے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ان کی جلد صحتیابی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

