کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسمس تقریبات پورے شہر کراچی میں منعقد کی گئیں، کرسمس کی تقریبات میں شہر بھر کے گرجا گھروں میں رات بارہ بجے سے عبادت شروع ہوئی جو صبح سویرے تک جاری رہی۔ گھروں اور اہم مقامات کو چمکتی ہوئی روشنیوں، ستاروں اور کرسمس ٹری اور دیگر اشیا سے سجایا گیا۔ شہر کے مختلف ہوٹلوں میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں جبکہ شہر بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات رہے۔ صدر، بلدیہ ٹائون، صفورا گوٹھ، قیوم آباد، ملیر کینٹ، کورنگی، عزیز آباد اور شہر کے مختلف علاقوں میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

