لاہور: کرکٹ میں سیاست کے رنگ نمایاں ہونے لگے ،بنگلا دیش میں ہونے والے ٹی 20 میچز میں کسی پاکستانی کرکٹرکوایشین الیون کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے دوران ایشین الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے مابین 2 میچ بھی کھیلے جائیں گے۔
بی سی سی آئی کےجوائنٹ سیکریٹری جائش جارج نے کہا کہ موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے ایک ساتھ ایکشن میں نظر آنے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
ایک انٹرویو میں جائش جارج نے کہا کہ ‘ہمیں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیغام موصول ہوچکا ہےکہ کوئی پاکستانی کرکٹر ایشین الیون میں شامل نہیں ہوگا، اسی لئے کسی بھی پیچیدہ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا’۔
واضح رہے کہ دونو ں ٹی 20 میچز میں شرکت کیلیے بھارتی کرکٹرز کا انتخاب بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کریں گے۔

