English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی نرخوں کے تناسب سے سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

القمر

 کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے اور بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالراضافے سے 1505 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کا اضافہ ہوا۔ نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر87 ہزار 909 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 75 ہزار 360 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی  کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 1070 روپے اور فی 10  گرام چاندی کی قیمت 85 روپے 35 پیسے بڑھ کر 917 روپے 35 پیسے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے