26 دسمبر1994کو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں
اسلام آباد( کلچرل ڈیسک)ملک کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی25ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24 نومبر1952 ء کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی۔ انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 26 دسمبر 1994 ء کو شعروں کی مہک بکھیرنے والی شاعرہ اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں شاعری کی دنیا کو سونا کرکے ہمیشہ کیلئے چلی گئیں۔

