2020پاکستانی فلم انڈسٹری کا آخری سال ثابت ہوگا ٗ اکبر سرحدی
پاکستان کی فلمی صنعت نئے سال میں دم توڑتی نظر آرہی ہے سینما انڈسٹری کا بھی آخری وقت ہے
ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں رفتہ رفتہ زوال کا شکار ہورہی ہے نئے چہروں کی آمد نہیں ہوگی
پاکستان کا ایک مشہور فلمی ہیروسال 2020میں کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا ہے
سیاسی وابستگی کی بنا پر سرکاری اعزاز حاصل کرنیوالی اداکارہ بھی قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں فلم انڈسٹری کے بعد ڈرامہ انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہونے والی ہے، فلم انڈسٹری کے لیے 2020ء انتہائی خراب سال رہے گا جبکہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری بھی اپنے اختتام کی طرف نظر آرہی ہے۔ ملک کے معروف پامسٹ اور ماہر علم جعفر اکبر سرحدی نے پاکستان میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ علم جعفر کے حساب سے فلم انڈسٹری دم توڑتی نظر آرہی ہے اور آنے والے سال میں اس کا حال مزید خراب نظر آرہا ہے۔ فلم انڈسٹری سے جو چند اداکار اور ہدایتکار وابستہ ہیں ان کا مستقبل بھی تاریک نظر آرہا ہے جبکہ فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ سے سنیما انڈسٹری کا بھی وقت آخر آنے والا ہے اور یہ انڈسٹری بھی صرف چند سال کی مہمان ہے۔ اکبر سرحدی نے مزید بتایا کہ سال 2020ء میں پاکستان کا ایک مشہور فلمی ہیرو کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے جبکہ سیاسی شخصیت سے وابستگی کی بناء پر سرکاری اعزاز حاصل کرنے والی ایک اداکارہ پر بھی قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے، اس اداکارہ کا نام لفظ ’’میم‘‘ سے شروع ہوتا ہے۔ جبکہ لاہور کی فلم انڈسٹری کا ایک مشہور ہدایتکار بھی کسی بڑے سانحے سے دوچار ہوتا نظر آرہا ہے۔ فلم انڈسٹری میں نئے چہروں کی آمد کی بھی کوئی امید نہیں ہے جبکہ پرانے فنکار بھی انڈسٹری چھوڑ کر کسی دوسرے شعبہ کو اختیار کر لیں گے۔

