English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اچھی ٹیم بنی تو ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے،بنگلا دیش

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلا دیش نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ جمعرات کو ڈھاکا میں بی پی ایل کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے قبل بی سی بی کے صدر نظام الحسن نے دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد واضح کردیا کہ بنگلا دیشی ٹیم فی الحال پاکستان میں طویل فارمیٹ کے میچز نہیں کھیلے گی، ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیسٹ میچز کیلیے وہاں جانے کو تیار نہیں،7 دن کے دورہ میں 3ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلیے جاسکتے ہیںتاہم اس کے لیے بھی اگر اچھی ٹیم بنی توپاکستان جائیں گے بصورت دیگر ٹی ٹوئنٹی پر بھی شک وشبہات ہیں ۔بی سی بی کے صدرنظام الحسن نے کہا کہ یہ ابھی یہ واضح نہیں کی مختصر فارمیٹ کے میچز کیلیے ٹیم پاکستان جاتی ہے تو کوچنگ اسٹاف یا کھلاڑیوں میں سے ساتھ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کون کرتا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ سیکورٹی خدشات نہیں ہیں ،تاہم کھلاڑیوں کے تحفظات سمجھ سے بالا تر ہیں ،کسی پر دبائو نہیں ڈال سکتے ۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کو جنوری میں پاکستان آکر 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنا تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے