شہریوں کو ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ پر پابندی کرنا ہوگی، 31 دسمبر کے لئے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے کئے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے نوجوانوں کو سی ویو پر سال نو کی آمد پر مشروط اجازت دے دی گئی، کمشنر کراچی کے زیر صدارت اجلاس میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ31 دسمبر کی رات کے حوالے سے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری، ون وہیلنگ پر پابندی ہوگی۔کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں اور فائربریگیڈکو الرٹ کردیا گیا جبکہ دفعہ144نافذکرنیکافیصلہ بھی کیا گیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو سفارش کی جائے گی۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ ساحل پرجشن منانے پرکوئی پابندی نہیں ہوگی، پولیس سی ویو جانے والے شہریوں کو کسی صورت نہ روکے۔ کمشنر کراچی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مہذب انداز سے سال نو کا جشن منائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نیو ایئر پر کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ سے بھی گریز کرے گی۔

