پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے کے خلاف آج احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)واجد ضیا پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے لاہور میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے چھاپے پر واجد ضیا کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ آج احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف بدنام زمانہ “ہیروں” کو پھر سے استعمال کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا چھاپے سے ثابت ہوگیا جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے ، یہ بھی ثابت ہوگیا جج ارشد ملک نے دبائو کے تحت نوازشریف کو سزا سنائی تھی۔

