English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی آئی ایس پی‘کسی کو سیاسی بنیادپرنہیں نکالا گیا‘ثانیہ نشتر

غیرمستحق افراد کی جگہ نادارافرادشامل کرینگے ،سسٹم بائیومیٹرک پرمنتقل کررہے ہیں
اب کوئی بھی معیار پر پورا اترے بغیر پروگرام کا حصہ نہیں رہے گا،پریس کانفرنس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشترنے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 غیرمستحق افراد کو نکالنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ مستحق اور نادار افراد کو شامل کیا جائے گا، کسی کو سیاسی بنیادوں پر نہیں نکالا گیا، نادرا کے تعاون سے پوری جانچ پڑتال ، کابینہ اور بورڈ کی منظوری کے بعد ان افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا، اس سے 16 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہ پروگرام سرکاری ملازمین کیلئے نہیں، اب کوئی بھی معیار پر پورا اترے بغیر پروگرام کا حصہ نہیں رہے گا، کنٹرول لائن کے تمام 216 دیہات میں رہائش پذیر شناختی کارڈ رکھنے والی تمام خواتین کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا غیرمستحق افراد کی جگہ نادارافرادشامل کرینگے ،مستحق افراد کے قواعد کی مکمل چھان بین کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا، اب پروگرام 100 فیصد بائیومیٹرک نظام پر منتقل کررہے ہیں، کارڈ سسٹم 15 دسمبر سے ختم ہوگیا،مستحق خواتین اب بائیو میٹرک اے ٹی ایم استعمال کرسکیں گی، وظیفے کی حد5ہزار سے بڑھا کر افراط زر کے ساتھ منسلک کی جائیگی اور اس میں5 سو روپے کا اضافہ بھی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے