English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امتحانات میں نقل کے س�ولت کاروںکیخلا� �وجداری مقدمات ؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں سرکاری اسکولوں اور کا لجوں میں تعلیمی نصاب کو جدید تقاضے کے مطابق بنانے سے متعلق درخواست پرتمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو امتحانی مراکز پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی تقرری اورنقل کرانے کی سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تحریری حکم نامے میں تمام سرکاری جامعات میں بلوم ٹیکسانامی بیسڈ پالیسی کو لاگو کرنے کا بھی حکم دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل سنگل بینچ نے تعلیمی نصاب کو جدید بنانے کیلئے چیئرپرسن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ناہید درانی کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی میں سیکریٹری تعلیم ، چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، ڈائریکٹر کریکیولم ، آئی بی اے سکھر اور کراچی کے نمائندوں سمیت تمام بورڈز کے چیئرمین، بورڈ کے سیکریٹریز، سیکریٹریز کالجز، اسکولز، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، چیئرمین سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ، ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو شامل کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو میٹرک اور انٹر کے امتحانی مراکز پرمجسٹریٹس کو پولیس فورس کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے