English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم ٹرافی فائنل ناردرن 254 پر آئوٹ ،سینٹرل پنجاب نے 87 رنز بنالئے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائداعظم ٹرافی کے فائنل کا پہلا روز سنٹرل پنجاب کے نام رہا۔ کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87رنزبنالیے ۔ سنٹرل پنجاب کے اوپنرسلمان بٹ 48اور اظہر علی17رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔میچ کے پہلے روز سنٹرل پنجاب کے آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین احمد شہزادتھے ،جنہیں 20 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے آؤٹ کیا۔اس سے قبل فہیم اشرف کی شاندار بولنگ کی بدولت ناردرن کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں61اوورز میں254رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ناردرن کی جانب سے فیضان ریاض اور روحیل نذیر نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فیضان ریاض 116 اور روحیل نذیر 80 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ میں ناردرن کے کپتان نعمان علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمندثابت نہ ہوسکا۔سنٹرل پنجاب کے میڈیم پیسرز فہیم اشرف اوراعزاز چیمہ نے نئی گیند سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور محض 69 رنز پر ناردرن کی آدھی ٹیم کو پویلین واپس بھجوادیا۔ اوپنر ذیشان ملک 16، حیدر علی 8، علی سرفراز 8، حماد اعظم 6 اور عمرامین کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔ابتدائی 5 وکٹیں جلد گرنے کے بعد ناردرن کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز فیضان ریاض اور وکٹ کیپربیٹسمین روحیل نذیر نے ذمہ درانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 155 رنز کی شراکت قائم کی۔ فیضان ریاض 133 گیندوں پر 14 چوکوں کی مد دسے 116رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مڈل آرڈر بیٹسمین کی یہ ایونٹ میں تیسری سنچری ہے۔ روحیل نذیر نے 12 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوتے ہی ناردرن کی بیٹنگ لائن اپ ایک مرتبہپھر لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 254رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ ناردرن کے محض 4 بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 54رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بلال آصف نے 3 اور اعزاز چیمہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی : قائد اعظم ٹرافی فائنل کے پہلے روز ناردرن کے بولر فہیم اشرف سینٹرل پنجاب کے خلاف5وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سجدہ شکرانہ ادا کررہے ہیں ،دوسری تصویر میں بابراعظم شاٹ کھیلتے ہوئے ،وکٹ حاصل کرنے کے بعد کھلاڑی پرجوش نظرآرہے ہیں ،آخری تصویر میں فہیم اشرف کا بولنگ کراتے ہوئے جارحانہ انداز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے