ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم نے رات پشاور میں گزاری

صوبائی وزرا کے قلمدانوں میں رد و بدل کا امکان
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان پشاور پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو اسلام آباد کی بجائے پشاور اتارا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل کراچی دورے پر آئے تھے، واپسی میں موسم کی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو اسلام آباد کے بجائے پشاور ایئرپورٹ پر اتارا گیا، شاہ محمود قریشی، گورنر کے پی اور عثمان ڈار بھی ان کے ہم راہ تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے رات پشاور میں گزاری، ذرایع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کابینہ کا آج خصوصی اجلاس بلا لیا گیا ہے، وزیر اعظم کے پی کے کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت خود کریں گے، اجلاس میں صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، وزرا کی کارکردگی کے مطابق قلم دانوں میں رد و بدل کا بھی امکان ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے خیبر پختون خوا کابینہ میں توسیع کی منظوری متوقع ہے، وزیر اعظم اجلاس سے قبل گورنر اور وزرا سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں