English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی یتیم وہ ہیں جوایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے، فردوس عاشق

لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی، معاون خصوصی
بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمیشن اکٹھے نہیں چل سکتا‘ خطاب پر رد عمل
اسلام آباد(مانیٹرنگڈیسک)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی یتیم وہ ہیں جوایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے، لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ کاخالی میدان کرپشن بچاؤمہم سے لاتعلقی کااعلان ہے، ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کرکے عوام نے کرپشن بچاؤ ٹولے کو الوداع کردیا۔چیئرمین پی پی پی کو مخاطب کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب! بی بی شہید کا مشن اور کمشن اکٹھے نہیں چل سکتا، سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے، ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔فردوس عاشق نے مزید کہا کہ لکھی ہوئی تقریرپڑھنے سے قوموں کی تقدیرنہیں بدلیگی، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے