ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی پی کاجلسہ کچھ خاص تھانہ جواب دینے کی ضرورت ہے‘شیخ رشید

یہ کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ،بلاول بھٹو نے کوئی نئی بات نہیں کی
پنجاب میں ہمارا مقابلہ ن لیگ سے ہوگا پیپلز پارٹی سے نہیں‘وفاقی وزیر ریلوے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے بعد مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ جلسے میں کچھ خاص نہیں تھا۔ یہ کوئی اتنا تاریخی جلسہ نہیں تھا۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ،بلاول بھٹو نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ پنجاب میں ہمارا مقابلہ ن لیگ سے ہوگا پیپلز پارٹی سے نہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بارے میں بہت بڑی باتیں کرتے ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے کیس میں کوئی بھی ان میں سے پیشی پر نہیں گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں