English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک ہے،مریم اورنگزیب

شرم آنی چاہئے! فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا ،دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے میڈیا کو مافیا کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نالائق، نااہل اورسلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، عمران صاحب فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا ،دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے !، شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا ، آج میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے ؟ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والا کیسے میڈیا کو مافیا کہہ سکتا ہے ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے