English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

40روپے کی دوائی دو سوسے 2ہزار روپے تک میں فروخت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا حکومت کی ہدایت کے باوجود ادویات کی قیمتیں کم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار
پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت صحت سے قیمتیں کم نہ کرنے والی ادویات کمپنیوں کی فہر ست طلب کر لی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ40روپے کی دوائی دو سوسے 2ہزار روپے تک بیچی جا رہی ہے ،ہم نے ڈریپ کا 2019کا سپیشل آڈٹ کیا ہے ،جس کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی،وزارت صحت کی جانب سے وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کا 2011 سے 2013 تک کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔جمعہ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاہدہ اختر علی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران وزارت قومی صحت کے سال 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔دریں اثنا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی ذیلی کمیٹی نے حکومت کی ہدایت کے باوجود ادویات کی قیمتیں کم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قیمتیں کم نہ کرنے والی ادویات کمپنیوں کی فہر ست طلب کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے