English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بزنس مین پینل کے انجم نثار ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب

عاصم غنی اور حنیف گوہر کے نتائج روک لئے گئے‘سیاسی و خفیہ ہا تھ تاجروں اور صنعتکاروں سے رابطے میں رہے
کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں انجم نثار 186ووٹ لے کر ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر نعمان 166ووٹ حاصل کرسکے، نائب صدر خیبر پختونخوا کی نشست پر قیصر خان دائودزئی نے 16 ووٹ اور ان کے مد مقابل عدنان علی نے 8ووٹ حاصل کیے ،سندھ کی سیٹ پر عبدالقیوم قریشی نے 11 ووٹ اور ان کے مقابل عبدالخالق نے 6 ووٹ حاصل کیے ،خواتین نائب صدر کی نشست پر روحی رضوان نے کامیابی حاصل کی،اس کے علاوہ بلو چستان کے نائب صدر کی نشست پر جمعہ خان نے 8 اور ان کے مدمقابل یوبی جی کے نیاز محمد نے6 ووٹ حاصل کیے، ایسو سی ایشن کی مخصوص نشستوں میں سے 3 پربز نس مین پینل کے خرم اعجاز 122ووٹ ، شیخ سلطان رحمن 107ووٹ اور ڈاکٹر محمد ارشد 101ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ یوبی جی کے زبیر احمد 111ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، سینئر نائب صدر کے امیدوار عاصم عبدالغنی اور ان کے مدمقابل حنیف گوہر دونوں نے 166/166ووٹ حاصل کیے، اس لیے ان کے نتائج روک دئیے گئے۔یوبی جی کے جنرل سیکرٹری زبیر طفیل نے نتائج کی تصدیق کرتے ہوئے نئے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔بزنس مین پینل کے ترجمان احمد جواد نے انجم نثار اور دیگر کو کامیابی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں نے یوبی جی کی ناقص پالیسیوں کے باعث انہیں یکسر مسترد کردیا۔ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے انتخابات جمعہ کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں منعقد ہو ئے جس میں ملک بھر کے 320 چیمبرز اور100سے زاید تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشنز کے نامزد ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ فیڈریشن میں گزشتہ5 برس سے ایس ایم منیر کی سربراہی میں کام کر نے والا گروپ یو جی بی متواتر کامیابی حا صل کرتا رہا ہے۔ بزنس مین پینل( بی ایم پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات برائے سال 2020 میں سیاسی مداخلت کے خدشے کی وجہ سے انتخابات میں تاجروں اور صنعتکاروں کی شرکت کا جوش وخروش نمایاں نظر نہیں آیا۔ اس دوران با ر بار یہ افواہ بھی گشت کر تی رہی کہ کچھ کرا چی کے سرگرم سیاسی اکابرین اورانتخابات کے نتائج تبدیل کر نے کی صلاحیت رکھنے والے افراد بھی تاجروں اور صنعتکاروں اور خاص طور پر بڑے بڑے لیڈران سے رابطے میں رہے۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتے سے کراچی کے اہم سیا سی اکابرین اور نتائج تبدیل کر نے کے دعویدار افراد مختلف تاجروں اور صنعتکاروں سے رابطہ کر تے رہے ہیں اور ان کو بزنس مین پینل کی حمایت پر مجبور کر تے رہے۔ جمعہ کے دن ایس ایم منیر اپنی بیماری کی وجہ سے فیڈریشن ہاؤس نہ آسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے