اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین( دوسری ترمیم) آرڈیننس2019 ء کی منظوری دیتے ہوئے ٹیکس کے بعض قوانین میں مزید ترمیم کی ہے۔2019 ء کے آرڈیننسXXVI کی جمعرات کو منظوری دی گئی جبکہ جمعہ کو یہ نافذ العمل ہوگیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق کسٹم ایکٹ1969ء( سیکشن چار) اور سیکشن3CCAکے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اور پراسیکیوشن ایک ڈائریکٹر جنرل‘ کئی ڈائریکٹرز‘ ایڈیشنل ڈائریکٹرز‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز‘ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز اور اس طرح کے دیگر افسران پر مشتمل ہوگا جن کا نوٹیفکیشن بورڈ جاری کریگا۔ ٹیکس قوانین کے سیکشن7,6‘139‘ 156‘ 164 اور185A میں بھی بعض ترامیم کی گئی ہیں۔

