کراچی پریس کلب کے باہر بیٹھے 20 روز ہوگئے ہیں، سندھ حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جاسکا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا مستقلنہ کئے جانے پر احتجاج21 ویں دن میں داخل ہوگیا ‘ سندھ حکومت و محکمہ تعلیم کی جانب سے تاحال مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا‘ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا مستقلی نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا مطالبہ پر20 دن گزرنے کے باوجود منظور نہ ہوسکا‘ ٹیسٹ پاس اساتذہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین امیر بخش کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اعجاز جاکھرانی نے23 دسمبر کو کہا تھا اور ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی کہ27 دسمبر تک معاملہ حل کرنے کیلئے ہمارا مطالبہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے پیش کریں گے لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ مزید 2 دن انتظار کریں گے اگر معاملہ حل نہ ہوا تو 30 دسمبر بروز پیر دوبارہ وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب مارچ کریں گے۔20 دن ہوگئے ہیں اساتذہ سڑکوں پر ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

