حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات و محنت سندھ عبدالرشید سولنگی نے محکمہ اطلاعات سندھ کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت سندھ کے عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کے متعلق میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کریںتاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ ان منصوبوں سے استفادہ کرسکیں۔ وہ سرکٹ ہائوس حیدرآباد میں محکمہ اطلاعات حیدرآباد ڈویژن کے افسران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹراطلاعات حیدرآباد زاہد مصطفی میمن ،ڈپٹی ڈائریکٹرشہزاد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد صابر کاکااور دیگر افسران نے شرکت کی ۔سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بہتر روابط استوار کریں اور ان کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں انہیںمطلوبہ سہولیات فراہم کیے جانے کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ اطلاعات کے افسران و عملے کی صلاحیتوں میں اضافے کیلیے مختلف تربیتی کورسزکرانے کیلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صحافتی اقدارکو برقرار رکھنے کیلیے سینئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں ،ابلاغ عامہ کے اساتذہ و طالب علموں اوراچھی شہرت کے حامل سرکاری افسران سے تجاویز لینے کیلیے کانفرنس کے انعقادکو ممکن بنائیںتاکہ مذکورہ کانفرنس سے ملنے والی سفارشات اور تجاویز کو مرتب کر کے محکمے کو مزید فعال بنایا جاسکے۔انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ انہیں باقاعدگی سے ارسال کریں ۔اس موقع پر حیدرآباد ڈویژن کے ضلعی افسران کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات کو حیدرآباد ڈویژن میںجاری مختلف منصوبوں کی میڈیا کوریج کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
سیکرٹری اطلاعات سندھ
