English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونیورسٹی روڈ میں 88 کروڑ سے بننے والی سڑک پر گہرا شگاف پڑگیا

پانی کی لائن زمین میں دھنس گئی‘ سڑک کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن پھٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا
ٹریفک کی روانی میں مشکلات ‘ 3.2کلومیٹر کی سڑک سندھ حکومت نے تعمیرجبکہ مراد علی شاہ نے افتتاح کیا تھا
کراچی(مانیٹرنگڈیسک) یونیورسٹی روڈ پر 88 کروڑ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 3 کلومیٹر کی سڑک پر گہرا شگاف پڑگیا جس کے باعث سڑک کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن پھٹنے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سوک سینٹر سے نیپا جانے والی سڑک پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا، اطلاعات کے مطابق پانی کی لائن زمین میں دھنس گئی جس کے باعث یہ گہرا شگاف پڑا ہے۔گڑھے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہیوی گاڑیاں گزرنے سے شگاف وسیع ہونے کا خدشہ ہے جب کہ اس شگاف کے نیچے سے سوئی گیس کی 30 انچ قطر کی لائن بھی گزر رہی ہے، شگاف بڑھنے کی صورت میں گیس کی لائن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر کے ڈی اے اور سوئی گیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ 3.2 کلومیٹر کی یہ دو رویہ سڑک 88 کروڑ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی اور اس کا افتتاح جون 2017 میں وزیر اعلی سندھ نے کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے