English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بی پی ایل، سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو سپر اوور میں ہرا دیا

القمر

سڈنی (جسارت نیوز)آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے اہم میچ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔ ہفتہ کو سڈنی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، کلم فرگوسن نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، لائیڈ پاپ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں سڈنی سکسرز نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، کپتان موسس ہنریکس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سپر اوور میں سڈنی سکسرز کے 16 رنز کے جواب میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم 15 رنز بنا سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے