ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش پریمئر لیگ،لیورپول اور مانچسٹریونائٹیڈ کی شاندار فتح

لیسٹر(جسارت نیوز) انگلش پریمئر لیگ میں لیورپول نے لیسٹر سٹی کو 4-0سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی، جبکہ مانچسٹریونائٹیڈ نے نیو کاسل کو باآسانی زیر کردیا۔ انگلش پریمئرلیگ میں لیورپول کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، لیورپول نے لیسٹرسٹی کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے زیر کردیا۔ فرمینو نے 2، ملنر اور آرنلڈ نے 1-1 گول اسکور کیے۔لیورپول 52 پوائنٹس کے ساتھ انگلش پریمئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگیا۔دوسری جانب مانچسٹریونائٹیڈ نے پہلے ہاف میں ہی نیوکاسل کو دبوچ لیا، اینتھنی مارشل، گرین ووڈ اور ریش فورڈ نے 1-1 گول کیا، دوسرے ہاف میں مارشل نے ایک اور گول کرکے ٹیم کو 4-1 سے فتح دلوائی۔خیال رہے کہ انگلش پریمئر لیگ کے 16 دسمبر کو کھیلے جانے والے میچ میں بھی لیور پول نے ویٹ فورڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0 2گول سے ہرایا، جبکہ چیلسی کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول محمد صلاح نے کیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں