English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹینس اسٹار اینڈی مرے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن نہیں کھلیں گے

القمر

برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے انجری کے باعث سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلین اوپن کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا جس کے لیے تمام ہی ٹینس اسٹارز تیاریوں میں مصروف ہیں، سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں کامیابی کے لیے ٹاپ ٹینس پلئیرز سخت محنت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

برطانیہ کے اینڈی مرے انجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہ ہونے پر کافی مایوس ہیں، وہ کمر کی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔

مرے پریکٹس میں تو مصروف رہے لیکن مکمل فٹنس نہ ہونے کے باعث انہوں نے آسٹریلیا نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے