English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی و �لاحی ادارے مستحقین کی خدمت کر ر�ے �یں نجیب �ارون

القمر

سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے تحت سرسید گرلز کالج کے تعاون سے سینیٹر عبدالحسیب خان و دیگر کا تقریب سے خطاب
کراچی (پ ر) ہمارے پیارے نبیؐ پوری دنیا کے لیے رحمت للعالمین بن کر دنیا میں آئے ہیں۔ یہ بات سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیراہتمام اور سرسید گورنمنٹ گرلز کالج کے تعاون سے سیرت النبیؐ کے سلسلے میں منعقدہ تقریری مقابلے بعنوان حضورؐ کا اسوۂ حسنہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نجیب ہارون نے کہاکہ ہمارے تعلیمی ادارے اور اکثر فلاحی ادارے مستحق افراد کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور سرسید گورنمنٹ گرلز کالج قابل ذکر اور قابل تقلید ہیں۔ ایسے ادارے ہمارے مستقبل کے معماروں کے لیے مشعل راہ ہیں جو ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر تقریب سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کا تحفہ دے کر ہم پر احسان عظیم کیا ہے، جو ہدایت قرآن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے حضورؐ کے سینے میں اتاری آپؐ نے اس پر من و عن عمل کرکے ثابت کیا کہ قرآن علم ہے اور آپؐ نے خود مکمل عمل پیرا ہو کر ہمارے لیے اتباع سنت کا اعلان کیا ہے۔ تقریب سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے