English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ، آکلینڈ نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کو 2 رنز سے ہرا دیا

القمر

آکلینڈ (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آکلینڈ نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا، ہفتہ کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 13 ویں میچ آکلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، مارک چیپمین نے 63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، مارٹن گپٹل 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سینٹرل ڈسٹرکٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے، ٹام بروس 67 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے، جارج ورکر نے 62 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی، بینجمن لسٹر اور رونی ہیرا نے2,2 وکٹیں حاصل کیں، مارک چیپمین کو مرد میدان قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے