English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم ٹرافی فائنل ،عمر اکمل ڈبل سنچری سینٹرل پنجاب نے 675 پر اننگز ڈیکلیئر کردی

کراچی : قائد اعظم ٹرافی فائنل کے تیسرے روزنیشنل اسٹیڈیم میںسینٹرل پنجاب کے بلے باز عمر اکمل دوسری سنچری بنانے کے بعد دادوصول کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی فائنل میچ کے تیسرے روز سینٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز 421 رنز کی برتری کے ساتھ 675 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی، عمر اکمل نے 218 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ظفر گوہر 99 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ناردرن نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے مزید 312 رنز درکار ہیں، حیدر علی 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں میچ کے تیسرے روز سینٹرل پنجاب نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 466 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو عمر اکمل 123 اور ظفر گوہر 9 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ میں 215 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 656 تک پہنچا دیا، ظفر گوہر بدقسمت رہے اور 99 رنز پر فیضان ریاض کی گیند پر صدف حسین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، عمر اکمل نے ایک طرف سے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 265 گیندوں پر 218 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 20 چوکے شامل تھے، سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد 675 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ نعمان علی، محمد موسیٰ اور فیضان ریاض نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ناردرن نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 312 رنز درکار ہیں، ذیشان ملک 38 اور عمر امین 17 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ حیدر علی 50 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، بلال آصف اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے