کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسماعیل میموریل فٹبال کلب کے زیراہتمام آل برادرز فٹبال اسٹیڈیم سموں گوٹھ ملیر میں آل کراچی محمد انور بلوچ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ ان میچز میں موسیٰ لاشاری نے کلمت ویلفیئر سینٹر کو 4-2سے ،اسامہ اسپورٹس نے رانگی واڑہ اسپورٹس کو 3-0سے ،صاحب داد محمدن نے مدھو محمدن کو2-1 سے،ملیر ینگ بوائز نے عثمانیہ اسٹار کو 3-2سے ،جلال مراد نے لسبیلہ اسٹودنیس کو 4-1سے،لیاری بلوچ نے نذیر محمدن کو1-0 سے، گرین بلوچ ماڑی پور نے اے ون اسٹار کو1-0 سے اور اظہر اسپورٹس نے بلوچ بہار ایف سی کو 3-0سے شکست دیدی۔آل برادرز فٹبال اسٹیڈیم سموں گوٹھ ملیر میں آل کراچی محمد انور بلوچ میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سائوتھ کی معروف ٹیم موی لاشاری نے کلمت ویلفیئر سینٹر کو باآسانی 4-2سے شکست دی۔
