کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن کونسل کے زیرِ اہتمام نے اسٹاپاک، دیوا اکیڈمی اور وومن اسپورٹس کمپلیکس کے تعا ون سے قائداعظم گیمز انعقاد کیا گیا۔ایونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹراقبال حسین صدیقی ، ڈائریکٹر تحسین عابدی او ر آرگنائزنگ سیکرٹری سیداسرارالحسن عابدی تھے۔ یہ ایونٹ۲۱ تا ۲۵ دسمبر دیوا اکیڈمی اور وومن اسپورٹس کمپلیکس میںجاری رہے۔ جس میں سیپاک ٹاکرا کے علاو ہ فٹبال کے مقابلے بھی شامل تھے۔ انِ مقابلوں میںکراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے علاوہ آغا خان یونیورسٹی، قمربنی ہاشم کالج، کراچی یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سیپاک ٹاکرا کا مقابلہ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ۲-۱ سے جیت لیا۔ فائنل میں صادق عباس، عزیز ، فیضان، عثمان ،افسر حسن، ہلال،منہال،کرار ،زیان ، شاہزیب، دانش ، موجیز اور ایزدں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔سیپاک ٹاکر گرلز کا مقابلہ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے۳-۰ سے جیت لیا۔ آغا خان یونیورسٹی نے منی فٹبال کی چیمپیئن شپ۱-۲سے جیتی۔ زوہیرعلی،طاہر، عثمان زبیر ، سمیر، یاسر، سجاد،رحیم،شہزاد، زوہیب، حسان، احمد،شجاع، حزیفہ اور آصف آعیان نے بہترین کھیل پیش کیا۔آ خرمیں مہمانِ خصوصی مجتبی بلوچ اور ضیاء الدین نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی۔ضیاء الدین نے پاکستان اسپورٹس اینڈ ایجو کیشن کونسل کی کوششوں کو سراہا ۔ اِ س موقعے پررضوان لودھی،ناہید عابدہ، قمبر، زیشان رضوی،خرم صدیقی، سفیان صدیقی(اردو نیوز لندن)، فریحہ عاقب،پری ، علی عاصم ، انیلا خان، میثم رضا ،حافظ منصور،خاوراور نازیہ حسین بھی موجود تھے۔ آخر میںآرگنائزنگ سیکرٹری سید اسرارالحسن عابدی نے تمام مہمانِ گرامی، فیڈریشنز کے عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا۔
