کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ12جنوری کو شہر قائد میں منعقدہ ہونے والا دوسرا کمشنر کراچی سٹی میریتھن 2020ء شہر میں صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ امن ،محبت اور اتھاد بھائی چارگی کو فروغ دے گا ،میریتھن میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی کے افراد شرکت کرینگے، دوسرا سٹی میریتھن ملک اور شہر کا نام دنیا میں مزید روشن کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں یاسر نواز بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر KBBAکے صدر غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔کمشنر کراچی نے کہاکہ شہر کراچی کے لوگ امن اور کھیل محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت شہر میں ہونے والی میگاکرکٹ ایونٹس اور پہلا کامیاب کراچی میریتھن ہے جس میںشہر کے باسیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنا یاانہوں نے بتا یا کہ زندگی کے تمام شعبے سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے میریتھن میں شرکت اور اسے کامیاب بنا نے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے اس موقع پر ادکار یاسر نواز بلوچ نے کہاکہ انشا اللہ دوسرا کمشنر کراچی سٹی میریتھن شہر میں تاریخ رقم کریگا ،انہوںنے شہر کراچی سے اپیل کی کہ وہ دوسرے کمشنر کراچی سٹی میریتھن جو 12جنوری کو معین خان اکیڈمی سے آغاز ہوگا اس میں بھر پور تعداد میں حصہ لیں۔
