English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تھر میں 820بچوں کی ہلاکت سندھ حکومت کی نااہلی ہے، ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے تھر میں رواں سال کے دوران 820بچوں کی غذائی قلت و دیگر امراض کے باعث ہلاکت اور حکومت سندھ کی بے حسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔سرکاری اسپتالوں میں دوائیں اور سہولتیں نا پید ہیں۔حکومت سندھ نے صرف دعوی کئے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ارباب اقتدار کے دوروں کے باوجود تھر کے عوام سہولتوں سے محروم ہیں۔اراکین سندھ اسمبلی ایم کیو ایم نے کہاکہ جنوری میں 69بچے، فروری میں 61، مارچ میں 70، اپریل میں 76، مئی میں 73، جون میں 66، جولائی میں 72، اگست میں 63، ستمبر میں 69، اکتوبر میں 84، نومبر میں 61اور رواں ماہ میں ابتک 57بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015میں 398، 2016میں 479، 2017میں 450، 2018میں 634بچے جاں بحق ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے