English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نمرتا کا مقدمہ وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف درج کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نمرتا کے قاتلوں کو بچا رہی ہے، اگر رپورٹ جاری نہ ہوئی تو ہڑتالیں کریں گے، ڈاکٹر قادر مگسی
کراچی کے دہشت گرد عمران خان کی گود میں بیٹھ کر سندھیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے طالبہ نمرتا کا مقدمہ وزیر اعلی سندھ کے خلاف درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نمرتا کے قاتلوں کو بچا رہی ہے۔ صوبے کی یونیورسٹیوں میں بچیوں کی عزت محفوظ نہیں۔ چیف جسٹس وزیراعلی کو نمرتا کیس کمیشن کی رپورٹ جاری کرنے کا حکم دیں ۔ اگر رپوٹ جاری نہ ہوئی تو صوبے میں ہڑتالیں کریں گے ۔کراچی کے دہشت گرد عمران خان کی گود میں بیٹھ کر سندھیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔الطاف کے چیلوں نے عمران خان کے پائوں میں گر کر تحفظ لیا۔اتوار کو سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر ڈاکٹر نمرتا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور عدالتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ جاری نہ کرنے کے خلاف منعقدہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ سندھ کے لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بے نظیر کو انصاف نہیں ملا۔16ستمبر کو آصفہ ڈینٹل کالج میں قتل کی گئی۔سیشن جج کی سربراہی میں عدالتی کمیشن بنا۔دو ماہ عدالتی کمیشن کیتحقیقات جاری رہیں لیکن رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ڈاکٹر قادر مگسی نے کہانمرتا نے خودکشی نہیں کی بلکہ قتل کیا گیا ہے۔ بااثر لوگوں نے قتل کیا۔اگر خودکشی کی ہے تو سندھ حکومت ثابت کرے۔ سندھ کے وزرا کی سرپرستی میں صوبے کی یونیورسٹیاں عیاشیوں کا اڈا بن گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے