English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم نے اپنے یاروں کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں نکالا عمران اسماعیل

ملک کی 70 سالہ خرابی کا جواب ڈیڑھ سال والی حکومت سے نہیں لیا جاسکتا، ہماری قسمت اپنے ملک کے ساتھ جڑی ہوئی ہے
گیس کے بحران پر قابو پانے کیلئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بات کروں گا، کراچی ریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)70سالہ خرابی کا جواب ڈیڑھ سال والی حکومت سے نہیں لیا جاسکتا، ہماری قسمت اپنے ملک کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، گیس کے بحران پر قابو پانے کیلیے جلد وزیر اعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بات کروں گا، کراچی کے6منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جب وزیر اعظم تاریخ دیں افتتاح ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ ڈاکٹر عمران اسماعیل نے کراچی ریس کلب میں قائد اعظم گولڈ کپ کی انعامی تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا ہم نے جو پروگرام بنایا ہے ڈیولپمنٹ کا اس میں ریس کورس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی کے6منصوبے جن میں فلائی اوور دو انڈر پاس بھی شامل ہیں وزیر اعظم جو تاریخ دے دیں5 جنوری 10 ان کا افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھ سے کروائیں گے، یہ وہ منصوبے ہیں جو کراچی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ کراچی کے دورے میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میرے دوستوں کو بڑا فائدہ ہوگا جس کو میڈیا میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس بارے میں گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نے جو بات کی جس کو لوگ تنقید کا نشانہ بنار ہے ہیں وزیر اعظم نے کوئی آرڈیننس اپنے دوست یاروں کے لئے نہیں نکلا لیکن یہ بات ضرور ہے کہ کئی بزنس ہائوسز ایسے ہیں جن سے سب کے روابط ہیں کیونکہ بزنس مین سب کے ساتھ چلنا جانتے ہیں وہ بزنس مین جن کے اوپر انکوائریاں ہورہی ہیں وہ بزنس میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں مگر انکوائریوں کی وجہ وہ گھبراتے ہوئے ہیں وہ مزید انویسمنٹ نہیں کررہے ہیں اس کو وزیر اعظم نے سپرٹ کیا ہے ، سارے کاروباری وزیر اعظم کے دوست ہیں چھوٹے ہوں یا بڑے ، وزیر اعظم تو سب کو اپنا دوست مانتے ہیں لہٰذا کوئی انفرادی شخص کے لئے یہ کام نہیں ہوا یہ پوری کی پوری کاروباری برادری ہے جن کی ڈیمانڈ تھی کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم کاروبار کو وسیع کریں تو کم سے کم نیب کی انکوائری رکوائیں ، ایف بی آر اور دیگر دوسرے ادارے ،اتھارٹی جو مجاز ہیں وہ ہم سے انکوائری کرسکتے ہیں نیب کی انکوائری کو روکیں۔ کرپشن کے معنی ہیں عوام کا پیسہ ، ملک کے پیسے کو نقصان نہ پہنچے یہ کاروباری معاملات ہیں اگر میرا اور کسی کا کوئی مسئلہ ہے تو نیب کو بیچ میں لے آئیں اس کے لئے عدالتیں ہیں ایف بی آر اور دوسرے ادارے ہیں ، لہٰذا صرف کاروباری طبقے کو سہولت دینے کیلیے اس چیز سے علیحدہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے