شہر میں 12 جنوری کو منعقدہ بڑے ایونٹ میں شرکت کیلئے افتخار شلوانی، اداکار یاسر نواز کو یقین دہانی کرادی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ 12 جنوری 2020ء کو شہر قائد میں منعقدہ ہونے والا دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن 2020ء شہر میں صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ امن، محبت اور اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دے گا، میراتھن میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی کے افراد شرکت کریں گے۔ دوسرا سٹی میراتھن ملک اور شہر کا نام دنیا میں مزید روشن کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ممتاز اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر KBBA کے صدر غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کہاکہ شہر کے لوگ امن اور کھیل سے محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت شہر میں ہونے والی میگا کرکٹ ایونٹس اور پہلا کامیاب کراچی میراتھن ہے۔ اداکار یاسر نواز بلوچ نے کہاکہ ان شاء اللہ دوسرا کمشنر کراچی سٹی میراتھن شہر میں تاریخ رقم کرے گا۔

