English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ کراچی کی جھاڑیوں میں دوبار بھڑکنے والی آگ بجھادی گئی

کراچی(کرائم رپورٹر) جامعہ کراچی کے عقب میں جھاریوں میں پھر آگ لگ گئی‘ فائر بریگیڈ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر کراچی یونیورسٹی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی واقعے سے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا۔ فائر عریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی2 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کردیئے گئے۔ فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا‘ خوشی قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے